کاروار 2؍اپریل (ایس او نیوز)حق رائے دہی کے استعمال سے متعلق عوام میں بیداری لانے کے لئے کاروار میں 4اپریل کو ایک بیداری جلو س نکلے گا۔’’ووٹنگ میں سب کی شمولیت ‘‘ کے عنوان سے یہ جلوس ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے نکل کر پِکلے اسٹریٹ اور سبھاش سرکل سے ہوتا ہو اضلع رنگ مندر میں اختتام پزیر ہوگا۔
رنگ مندر میں منعقدہ جلسے میں تعلقہ سطح پرمختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کو انعامات سے نوازاجائے گا۔اس کے علاوہ اس موقع پر رنگولی ڈرائنگ کا مقابلہ بھی ہوگا۔عوام سے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔